کرک، تھانے میں بند اشتہاری ملزم فرار

جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:00

کرک۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ضلع کرک کے تھانہ تخت نصرتی میں حوالات سے اشتہاری ملزم فرار ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق اشتھاری ملزم شاہد اللہ جس کو تخت نصرتی پولیس نے بدھ کے روز گرفتار کیا تھا جمعرات کو حوالات سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کیلئے انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں