ْکرک، وزیر اعلی محمود خان نے ٹیوب ویلوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

جمعرات 20 دسمبر 2018 17:20

ْکرک، وزیر اعلی محمود خان نے ٹیوب ویلوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا
کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے دورہ کرک کے دوران ٹیوب ویلوں کی بندش کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پورے ضلع میں ٹیوب ویلوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دورہ کرک کے دوران انھیں سرکاری ٹیوب ویلوں پر قبضہ مافیا کے قبضے کی شکایت کی گئی جس پر وزیر اعلیٰ برہم ہوئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی غریب لوگوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ فورا حل کیا جائے۔ انھوں نے حکم دیا کہ جو سرکاری ٹیوب ویل بھی اگر کسی کے زیر قبضہ ہے اس کو24 گھنٹوں کے اندر واگزار کر کے عام لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی حکومت ہے اور یہ حکومت عوام کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے کو سوچ بھی نہیں سکتی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں