آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے دورے سے معذرت

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں لیکن اس وقت ہمارا دورہ ممکن نہیں ہے،ترجمان کرکٹ آسٹریلیا

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں لیکن اس وقت ہمارا دورہ پاکستان ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین میڈیا کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورہ سے معذرت کرلی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین ٹیم کو مارچ میں کرکٹ میچ کیلئے مدعو کیا تھا۔ترجمان آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں لیکن اس وقت آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن نہیں ہی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں