ورلڈ کپ مقابلوںمیں پاکستان ،بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں بھار ت کا پلڑا بھاری

مجموعی مقابلوں میں پاکستان کو سبقت حاصل، ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کا سب سے زیادہ مجموعی سکور 273رہا

ہفتہ 15 جون 2019 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے تاہم مجموعی مقابلوں میں گرین شرٹس کو سبقت حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں چھ مرتبہ آمنے سامنے آئیں ہیں لیکن پاکستان اب تک ان میں سے کوئی میچ نہیں جیت پایا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 131میچوں میں پاکستان نی73جبکہ انڈیا نی54میچوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ چار میچ بی نتیجہ رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چھ میں سے پانچ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان نے چھ میں سے پانچ میچ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہارے ہیں۔ورلڈ کپ مقابلوں میں آج تک پاکستان کا بھارت کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی سکور 273رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفرڈ میں اس سے پہلے ایک ہی میچ کھیلا گیا ہے اور اتفاق سے یہ 1999ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کا وہ میچ تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دی تھی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں