کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو اور سکیورٹی مینیجر (کل)پاکستان پہنچیں گے

اتوار 15 ستمبر 2019 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو اور سکیورٹی مینیجر کل( منگل) کو پاکستان پہنچیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور سکیورٹی مینیجر شان کیرل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے اور پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان آسٹریلین کرکٹ حکام سے ملاقات کر کے آسٹریلوی بورڈ کے عہدیداران کو سکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کروائی جائے گی تاکہ اعتماد سازی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2022 میں سیریز شیڈول ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ممالک کے بورڈز کی اعتمادی سازی مہم کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ بورڈز کو مدعو کرچکا ہے۔آئندہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں