* سپورٹس ڈیسک*

iبابراورامام بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں: عمران نذیر م*سرفرازقیادت کے دبائو میں ہیں ، انفرادی کارکردگی بھی معیاری نہیں رہی: ٹیسٹ کرکٹر

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

:لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور امام الحق بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔کپتان کے لیے واحد فارمولا صرف پرفارمنس ہونا چاہیے، اس وقت بابر اعظم اور امام الحق ہی دو ایسے بیٹسمین ہیں جن کی پرفارمنس کے ساتھ تکنیک بھی زبردست ہے۔ایک انٹر ویو کے دوران عمران نذیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سرفراز احمد کپتانی کے دبائومیں ہیںجس کی وجہ سے ان کی انفرادی کارکردگی بھی معیاری نہیں رہی، سرفراز نے میدان میں خود کو ہر معاملے میں الجھا رکھا ہے۔

بار بار بولرز کے پاس جاکر سمجھانے سے بولر زیادہ پریشر میں آجاتا ہے اورکپتان پر بھی پریشر بڑھتا جاتا ہے، کپتان خود تھوڑا اعصاب پر کنٹرول رکھے گا تو بہتر فیصلے کرسکے گا۔

(جاری ہے)

جارح مزاج اوپنر کے مطابق سری لنکا کیخلاف ناقص پرفارمنس نے سب کو شرمندہ کیا ہے۔اس سیریز میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا، ہم کہہ سکتے کہ نئے لڑکوں کو آزمایا ، اب دورئہ آسٹریلیا میں زیادہ مشکلات پیش آئیں گی۔

آسٹریلوی سرزمین پر جو نتائج ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ ابھی سے لگایا جاسکتا ہے، عمران نذیر نے مزید کہا کہ وہ اب مکمل تندرست اور اگلے ماہ ابوظہبی میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرزکی نمائندگی کے لیے محنت کررہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ دوبارہ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں