ضلع کرک میں سہہ روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، دو لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

ہفتہ 22 فروری 2020 15:15

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ضلع کرک میں سہہ روزہ تبلیغی اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریبا دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تبلیغی اجتماع کی حفاظت اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے کرک پولیس کی جانب سے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور تمام تر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او کرک براہ راست کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجتماع کی سیکیورٹی پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان، ایس ایچ او سٹی، آرآئی، انچارج ٹریفک، ریسکیو 15، کیو آر ایف موبائل اور نفری سمیت پولیس افسران اور بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ دوران اجتماع کسی قسم کی کوئی بد امنی وغیرہ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، تبلیغی اجتماع تین روز بعد خیر و عافیت کیساتھ احتتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں