باب وولمر رول ماڈل ،ان کی طرز پر کام کروں گا ‘ محمد یوسف

سابق قومی کوچ نے جس طرح محنت کی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ‘ بیٹنگ کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے باب وولمر کورول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کی طرز پر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے باب وولمر نے پاکستانی بیٹنگ کودرست کرنے کے لیے بڑی محنت کی اور اس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہوئے ، میری بھی کوشش ہوگی کہ ان کے طریقوں کواپناکر بلے بازوں کی خامیاں دور کروں گی اور ان کی بیٹنگ میں نکھار لائوں۔

محمد یوسف نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ساری عمر جاری رہتا ہے جو سیکھنا چھوڑ دیتاہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا محنت پر یقین ہے اور جو محنت جاری رکھتاہے خدا کی ذات اس کو کامیابی اور عزت سے نوازتی ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میری بھرپورکوشش ہو گی کہ نوجوان بلے باز میرے تجربے سے استفادہ کریں اور میں اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں