کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بائیو ببل متعارف کرانے کا فیصلہ

10 اکتوبر تک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز بائیو اسکیور ببل میں رہیں گے، سیکرٹری پی ایچ ایف

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بائیو ببل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے مدعو کردہ جونئیر ہاکی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف بھی کوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنے کے بعد جونیئر ایشیاء کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ بائیس جنوری سے شروع ہورہا ہے جس سے پہلے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو اپنے طور پر کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے، جو یہ ٹیسٹ نہیں کراپائیں گے ان کے ٹیسٹ کا کیمپ وینیو پر انتظام کیا گیا ہے۔ دس اکتوبر تک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز بائیو اسکیور ببل میں رہیں گے۔ کسی سے ملنے جلنے یا مخصوص وینیو سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جونئیر ایشیا کپ اکیس جنوری سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں