کرک،پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

منگل 12 جنوری 2021 15:06

کرک،پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق
کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) کرک میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کے نتیجے میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

کرک پولیس کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔فائرنگ سے پولیس اہل کار کے جاں بحق ہونے کے بعد کرک کے علاقے لتمبر میں انسدادِ پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔کرک پولیس کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو ٹیم علاقے میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہی تھی کہ ان پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں