}نئے چیئرمین کرکٹ بورڈ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، محمد عامر

جمعہ 26 نومبر 2021 18:10

۳دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب تک ٹیم مینجمنٹ ان سے رابطہ نہیں کرے ٓ گی تب تک وہ ٹیم میں واپسی نہیں کریں گے۔ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شائقین کرکٹ کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک کرکٹ شائق نے محمد عامر سے ان کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا۔

محمد عامر نے جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور میجنمنٹ میرے ساتھ رابطے میں تھی لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ جب تک نئی ٹیم مینجمنٹ مجھ سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بارے میں نہیں سوچوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور ٹیم مینجمنٹ بولے کہ ہم آپ کو نہیں کِھلانا چاہتے لہذا عزت کے ساتھ ہی ٹیم میں واپس آں گا ورنہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments