ْکرک کے مضاقاتی علاقہ میں باپ بیٹوں نے مل کر گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا

جمعہ 13 مئی 2022 21:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) کرک کے مضافاتی علاقہ میں باپ بیٹوں نے مل کر ایک گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کرکے زدو کوب کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ کرک سٹی کی حدود میں واقع کرک کے نواحی علاقہ ڈب سنگینی میں گھریلو معاملات کے نتیجے میں مبینہ طور پر باپ بیٹوں نے مخالفین کے گھر میں گھس کر خاتون مسما (ک-ز) کو زدوکوب اور ہراساں کرکے بے عزت کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ہوائی فائرنگ بھی کی۔

تھانہ کرک سٹی میں متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ایس ایچ او قسمت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد تینوں ملزمان عمل رسول اور اس کے دو بیٹوں امجد اور عابد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے ایک 222 بور رائفل بشکل کلاشنکوف اور ایک پستول مع 20 کارتوس بھی برآمد کر لئے۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں