کرک پولیس نے شدید مزاحمت اور مقابلہ کے بعدقتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا

اتوار 15 مئی 2022 19:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) کرک پولیس نے شدید مزاحمت اور مقابلہ کے بعدقتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روزکرک میں پولیس تھانہ شاہ سلیم کی حدودمیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کی قیادت میں پولیس تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او احمدیار خٹک نے خفیہ اطلاع ملنے پر مطلوب اشتہاری کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں اشتہاری نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ڈھائی گھنٹے کی شدید مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد اشتہاری مجرم گلزار خان ولد گلفراز خان سکنہ حکمی بانڈہ کو قابو کرکے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے زیرحراست اشتہاری مجرم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف مع چارجز اور کاروتوس اور چار کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کرلی۔پولیس نے زیرحراست اشتہاری مجرم کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست کافی عرصہ سے قتل و اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب تھا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں