مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وینزویلا صدر کا انکشاف

اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں جانے کافیصلہ حالات دیکھ کر کروں گا ، نکولس مًدورو

بدھ 19 ستمبر 2018 17:58

کرکاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) وینزویلا کے صدر نکولس مًدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالات کا جائزہ لے کر ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا۔

(جاری ہے)

صدر وینزویلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتاہوں، لیکن مجھے سیکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک جائوں یا نہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7فوجی زخمی ہوئے تھے،اس کیس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں