تین بھائیوں کو قتل کر کے فرار ہو نیوالے ملزمان میں سے ایک گرفتار کر لیا گیا

پیر 27 اگست 2018 16:09

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) ضلع کرک کے علاقہ گڈی خیل میں گھریلو ناچاقی پر تین بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین نے ڈی ایس پی تخت نصرتی عابد خان آفریدی کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی تھی ،ٹیم ممبران نے ریسکیو 15 ، ایلیٹ فورس اور علاقائی چغہ پارٹی کے ہمراہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے اورفتح بانڈہ کے نواحی علاقہ سے نامزد ملزم عارف اللہ ولد زیت اللہ سکنہ حکمی بانڈہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کو علاج معالجہ کیلئے کرک ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں