کرک، انڈس ہائی وے پر دو موٹر کاروں کے درمیان حادثہ، چار افراد زخمی

پیر 7 ستمبر 2020 15:59

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) کرک مین انڈس ہائی وے پر دو موٹر کاروں کے مابین ایکسیڈنٹ، ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے ایمبولینس کو میڈیکل ٹیم،اور ریکوری وہیکل کو ڈیزاسٹر ٹیم کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیا گیا،حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی ان دی اسپاٹ ٹریٹمنٹ کر دیا گیا ۔حادثے کی وجہ ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے ریکوری وہیکل کے ذریعے دونوں موٹر کاروں کو روڈ سے ہٹا لیا اور ٹریفک کے لیے راستہ کھول دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں