کرک میں ٹریفک کے مختلف حادثات،ایک شخص جاں بحق ،3زخمی

جمعہ 27 نومبر 2020 12:39

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2020ء) ضلع کرک میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ3افرادزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122کرک کے مطابق انڈس ہائی وے نیشپہ کے قریب ٹرالرکی ٹکرسے جواں سالہ شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ کرک خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے قریب دوموٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کواطلاع ملتے ہی فوری طورپرجائے حادثہ پہنچ  گئی جس نے نعش کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بانڈہ دائودشاہ جبکہ زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں