کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:02

کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں