ایڈوکیٹ ارسلا خان ان کے بیٹے ثاقب نثار اور بھابھی قتل ، ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ کا جائے وقوعہ کا دورہ

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:36

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) ایس پی انوسٹی گیشن کرک ظاہر شاہ نے کرک کے علاقہ چوکارہ میں مخالفین کے فائرنگ واقعہ کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، تفتیشی ٹیم کو باریک بینی سے تفتیش کرنے اور نامزد ملزمان کی جلد گرفتاری کے ہدایات جاری کی ۔

(جاری ہے)

کرک میں پرانی دشمنی کی بناء پر  پیش آنے والے واقعہ جس میں مخالفین نے ایڈوکیٹ ارسلا خان کی موٹر کار پر فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ ارسلا خان سمیت اس کے بیٹے ثاقب نثار اور بھابھی کو موت کے گاٹ اتار دیا،پولیس نے وقوعہ کے اطلاع ملتے ہی فورا موقع پر پہنچ کر مقتلین کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھا کرکے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کی ہے پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی گرفتاری میں مصروف ہے  جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن کرک ظاہر شاہ خان نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیشی ٹیم کو باریک بینی سے تفتیش کرنے کے احکامات جاری کئے اور تفتیشی ٹیم کو نامزد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی تلقین کی. واضح رہے کہ قتل کا یہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کا پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ یعقوب خان شہید میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں