کرک ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:17

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔کرک پولیس کے مطابق فائرنگ گاڑی پر کی گئی جس میں سوار ماں، بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا ،ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا ہی کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں