کرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر گندم سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث اٴْلٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے

جمعرات 12 مئی 2022 14:14

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) کرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر گندم سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث اٴْلٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کے روزکرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پراٴْس وقت پیش آیا جب مبینہ طورپر گندم سے بھرے ایک ٹرک کے بریک فیل ہو گئے اور ڈرایئور سے ٹرک بے قابو ہوکرہائی وے سے نیچے جاکر اٴْلٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کے ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دونوں باپ بیٹا شامل بتائے جاتے ہیں جن کی شناخت سہراب خان اور شریف خان ساکنان وزیرستان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ریسکیواہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں