پشاور،ڈپٹی کمشنر کرک کی ہدایت پر کانگو وائرس سے متاثرہ جگہ پر سپرے

منگل 17 اپریل 2018 21:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ضلع کرک میں کانگو وائر س کا کیس سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے فوری طور پر متعلقہ علاقے میںجاکرمتاثرہ جگہ میں سپرے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریض لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں داخل تھا جہاں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر محکمہ لائیو سٹاک کوضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔

متاثرہ مریض زچہ بچہ ہسپتال کرک کا ملازم ہے ۔محکمہ لائیو سٹاک نے حسب ہدایت متاثرہ علاقے اور مضافات میں فوری طور پرجانوروں کو سپرے کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر کے مطابق اس ضمن میں محکمہ کو الرٹ کردیا گیاہے اورعملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کانگو وائرس کا باعث بننے والے چچڑ کے خاتمے اور ہفتہ وار مویشی منڈیوں میںلائے جانے والے جانوروں کو سپرے کرنے کے لئے پلان ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکرک نے بتایا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کرک کے پرانے بازار میں واقع کھال فیکٹری / سٹور کے نزدیک رہتاہے اور یہ وائرس اکثر جانوروں کی کھالوں سے پھیلتا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ 10 ماہ قبل بھی یہاں کانگو وائرس کا کیس سامنے آیاتھا لیکن متاثرہ شخص صحت یاب ہوگیا تھا۔ان کا مزید کہناتھاکہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مذکورہ کھال فیکٹری / سٹور کی شہری علاقے سے باہر منتقلی ضروری ہی

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں