تخت نصرتی پولیس نے بین الصوبائی سمگلر گاڑی سمیت گرفتارکر لیا

منگل 14 اگست 2018 00:03

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) تخت نصرتی پولیس نے لاکھوں مالیت منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر گاڑی سمیت گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین کو منشیات سمگلر کی علاقہ تخت نصرتی میں نقل وحرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع کے پیش نظر ڈی پی او کرک کے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ یعقوب خان شہید (تخت نصرتی) کے ایس ایچ او افضل خان نے ریسکیو 15 سکواڈ اور پولیس نفری کے ہمراہ نرے خوڑہ قبرستان کے مقام پر خصوصی ناکہ بندی کرکے پولیس نے موٹر کار نمبری 8426 برنگ سفید کو روک کر موٹر کار کی تلاشی لیتے ہوئے موٹر کار میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 14کلو گرام چرس برآمد کرکے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی منشیات سمگلر رشید زمان ولد مثال خان سکنہ اودین شاہ کلے کو گرفتار کرکے موٹر کار قبضہ پولیس کی گئی.جبکہ ملزم کو منشیات اور موٹر کار سمیت مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں