کرک، مساٖٖفر کوچ اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پیر 27 اگست 2018 11:25

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) کرک میں قومی شاہراہ پر تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق کرک کے نواحی علاقے حامد کے میں مسافر کوچ کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کرک منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں