شنواہ گڈی خیل کے مشران کے ڈپٹی کمشنر کرک سے کامیاب مذاکرات

منگل 18 ستمبر 2018 22:15

کرک۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) شنواہ گڈی خیل کے مشران کے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک اسلم خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان سے کامیاب مذاکرات ہوئے ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کر ک عابد خان ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک اسلم خان، تحصیل کونسلر ملک نواب علی خان، ویلیج ناظم حضرت آمین، ویلیج ناظم آفسر خان، نائب ناظم فیض اللہ، ملک عزیز الرحمن، ملک حبیب اللہ، ملک ظفر اللہ، سابق ناظم یوسف خان، ملک صدیق اللہ، ملک زمرجان، ملک بیت اللہ جان، سمیت کثیر تعداد میں شنواہ گڈی خیل کے مشران نے شرکت کی، اس موقع پر شنواہ گڈی خیل کے مشران نے گڈی خیل قوم کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کرک کو اگاہ کیا، جن میں بجلی کی بندش، گیس کم پریشر اور پراجیکٹ کمپنی میں غیر مقامی لوگون کی بھرتی پر شدید براہمی کا اظہارکیا ، مشران کا کہنا تھا کہ شنواہ گدی خیل کے ایکسپریس فیڈر کی بجلی گزشتہ کئی مہینوں سے بند کر دی گئی ہے بجلی بندش سے گڈی خیل میں بے شمار مسئلے شروع ہو گئے ہے، آبنوشی سکیمیں بند پڑے ہے، جن کی وجہ سے پینے کے پانی کا شدید بحران بر پا ہو گیا ہے، علاقے میں کر بلا کا سماں لوگ شدید گرمی سے بے حال ہو رہے ہے، کاروبار بُری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، دوسری جانب گیس کم پریشر نے عوام علاقہ کا جینا حرام کر دیا ہے، اس جدید دور میں ہم کو بر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہے، واپڈا اور ایس این جی پی ایل والوں نے ہماری جینا حرام کر دیا ہے، جس کے باعث گڈی خیل قوم نقل مکانی پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

اور پراجیکٹ کمپنی میں گڈی خیل قوم کے بندون کو مکمل طورپر نظر انداز کر دیا گیاہ ے، جو مقامی بندوں کو بھرتی کیا گیا تھا وہ بھی فارغح کر دیئے گئے، جو کہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کرک سے پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، شنواہ گڈی خیل کی بجلی فوری طور پر بحال کیا جائے، شنواہ گڈی خیل کی بجلی فوری طور پر بحال کیا جائے، گیس پریشر تیز کیاجائے اور پراجیکٹ کمپنی میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے، اگر ہمارے مطالبات پر عمل در آمد نہ ہو سکا تو ہم مجبور ہو کر احتجاج کرینگے، جس کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کرک پر عائد ہو گی، ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان نے شنواہ گڈی خیل کے مشران کو یقین دلایا کہ میں واپڈا اور ایس این جی پی ایل حکام کے ساتھ بات چیت کرکے گڈی خیل کی بجلی اور گیس فوری طور پر بحال کر ونگا، اورپ راجیکٹ کمپنی کے پی ایم سے ملاقات کرکے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا پابند بنائونگا، انہوں نے مشران کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کا حل باہی مشاورت اور مذکرات سے نکل کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرونگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں