کرک‘ ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے دو ملزمان گاڑی سمیت گرفتار

بدھ 19 ستمبر 2018 21:52

کرک ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کرک پولیس نے ہنڈی کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے ، پولیس زرائع کے مطابق تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او احمد یار خان کو باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع بنوں کے علاقہ ڈومیل سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرتے ہیں کرک سٹی میں اپنے مخصوص مقام پر لین دین میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس اطلاع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ کی زیر قیادت پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے مخصوص ٹھکانے پر چھاپہ مار کر دو نوں ملزمان نورزادہ ولد گل خان سکنہ سپینہ تنگی ڈاکخانہ ڈومیل ضلع بنوں او رمختیار علی ولد زاہد اللہ سکنہ نور مندی کلہ ڈاکخانہ ڈومیل ضلع بنوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سی2993550روپے کی رقم، ہنڈی بزنس میں استعمال ہونے والے دو عدد لیپ ٹاپ، دو کی بورڈ، دو ویب کیم اور ملزمان کے زیر استعمال موٹر کار نمبریLEC-3214کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعدملزمان کو وفاقی ادارے کے حوالہ کیا جائے گا۔ ڈی پی او کرک نے کامیاب اور بروقت کاروائی کرنے پر ایس ایچ او احمد یار اور پولیس پارٹی کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں