ضلعی اسمبلی کرک کا آخر ی بجٹ اجلاس26ستمبرکوطلب

پیر 24 ستمبر 2018 23:48

کرک۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ضلعی اسمبلی کرک کا آخر ی بجٹ اجلاس ضلعی ناظم نے 26 ستمبربروز بدھ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی اسمبلی کا ترقیاتی بجٹ پچھلے تین سال سے مسئلہ کشمیر بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 64 کروڑ سے زائد ترقیاتی بجٹ لٹکا ہوا ہے، بجٹ کی منظور کیلئے منتخب ایم پی ایز سمیت با اثر شخصیات نے منظوری کیلئے کوششیں شروع کی ہے۔ سیکرٹری ضلع کونسل رضوان خٹک نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ ضلع ناظم بروزبدھ دس بجے اجلاس بجٹ طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے جملہ ڈی محکموں کو خطوط ارسال کی ہیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، اور جملہ ضلع کونسل ممبران کو بھی دعوت نامے بھجوا رہے ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں