کرک، غنڈی میراخان خیل میں سفاک چچی نے کمسن تین سالہ سگی بھتیجی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:19

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) کرک کے نواحی علاقے غنڈی میراخان خیل میں سفاک چچی نے اپنی کمسن اور معصوم تین سالہ سگی بھتیجی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا جبکہ پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفاک ملزمہ کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد بھی برآمد کرلیا۔کرک پولیس کے مطابق پولیس تھانہ صابر آباد کی حدود میں واقع علاقہ غنڈی میرخانخیل کے نواحی قصبے سکندر خیل میں مبینہ سفاک چچی نے تین سالہ کمسن اور معصوم اپنی سگی بھتیجی مائرہ کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔

واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند بھی فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور ڈی پی او کے زیر قیادت ڈی ایس پی عابد ، ایس ایچ او جمشید ، ایس ایچ او افضل ،لیڈی پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس، ریسکیو 15کے ہمراہ علاقے میں ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کمسن بچی کی عمر تین سال ہے۔ پولیس نے اپنی کمسن معصومہ سگی بھتیجی مائرہ کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے والی سفاک ملزمہ(گ) کوایک گھنٹے کے اندر گرفتا کرلیا اور ملزمہ کے قبضہ سے آلہ قتل قبضہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف تھانہ صابر آباد میں علت 333 جرم 302کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ملزمہ سے تفتیشی ٹیم کی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر غیرمصدقہ اطلاع کے۔مطابق ملزمہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں بتائی جارہی ہے۔اس واقعہ پر علاقہ عوام میں سخت خوف پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں