کرک پولیس نے منشیات فروشوں اور افغان باشندے کو اسلحہ ومنشیات سمیت دھر لیا

پیر 17 دسمبر 2018 22:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کرک پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور افغان باشندے کو اسلحہ ومنشیات سمیت دھر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان کے احکامات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے نتیجے میں سرکل ڈی ایس پیز کے زیر قیادت کرک کے علاقے تخت نصرتی کے تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او ظفر علی نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش کے ٹھکانے پر چھاپہ لگا کر مشہور منشیات فروش غلام ربانی عرف بانے سکنہ جتان بانڈہ کو 600 گرام چرس سمیت دھر لیا۔

دریں اثناء لتمبر پولیس نے ایک منشیات فروش گرفتار کرکے 1050 گرام چرس اور گرگری پولیس نے بھی 530 گرام چرس سمیت ایک منشیات فروش کو حراست میں لیا۔جبکہ تھانہ ٹیری کے ایس ایچ او ریحان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندے دلاور خان ولد گل قادر خان جس کا تعلق افغانستان سے ہے کو ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن اور 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندے کے خلاف 14 فارن ایکٹ، 15AA اور 9BCNSA دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم پابند سلاسل کیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں