کرک پولیس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 8 جنوری 2019 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) کرک پولیس نے سال 2018کے دوران جرائم کے سد باب اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکے تحت 1126چھاپے لگائے۔ 4532ملزمان،962اشتہاریوں،230منشا ت فروشوں سمیت 498 آوارہ گردوں،چوروں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور غیر قانونی رہائش پذیز افغان باشندوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکرکھڑا کردیاگیا۔

اسلحہ وایمونیشن سمت منشیات کی بھاری کھپ برآمدکی۔ تفصیلات کے مطابق کرک پولیس نے سال 2018کے دوران جرائم کے سد باب اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی خاطر اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر کے مختلف اوردور دراز مضافاتی علاقوں میںجاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرنے کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکرک نوشیر خان مہمند نے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ریسکیو15، لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جرائم کے سد باب اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لئے 1126چھاپے لگائے گئے۔ جس کے نتیجے میں 4532قانون شکن ملزمان، 962 مطلوب اشتہاریوں،49اشتہاریوں کوپناہ دینے والے سہولت کاروں،37 چوروں،19راہزنوںور سرقہ باالجبر کرنے والے ملزمان،27نقب زنوں،38گاڑی/موٹرسائیکل چور اور گاڑیاں چھننے والے ملزمان،230 منشیات فروشوں،291ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان،43 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار اور مالکان،19 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں اور498آوارہ گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کر دیا۔

علاوہ ازیں ضلع کرک میں عوام کی سہولت کے لئے قائم مراکز DRCکے ذریعے گزشتہ برس 97جائیداد کے تنازعات،54رقم کے تنازعات،15مستورات تنازعات،10راستوں کے تنازعات،2قتل کے تنازعات اور 28دیگر تنازعات کو فریقین کے باہمی رضا مندی سے حل کروا یا گیا اور پال مرکز کے ذریعے گزشتہ برس 2392افراد کی سیکیورٹی کلئیر نس اور ویریفکیشن کروائی گئی اور پال مرکز میں 3218رپورٹ گمشدہ اشیاء کے متعلق درج کرائے گئے۔

پال کے ذریعے 173گاڑیوں کی ویریفکیشن، 76 کرایہ داروں کی مقامی تھانہ جات میں رجسٹریشن کروائی گئی اور 437افراد کو قانونی مدد اور مشورے دیئے گئے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو ایس ایم ایس کے ذریعے کرک کے متعلق موصول 102شکایات اور PASکو موصول 147شکایات پر فوری عمل درآمد کرکے لوگوں کو بروقت انصاف مہیا کیاگیا

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں