کرک پولیس نے آدھے گھنٹے کے اندر چور کو چوری شدہ رقم سمیت گرفتارکر لیا

جمعہ 8 فروری 2019 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) ضلع کرک میں پولیس سے تھانہ لتمبر کے حدود میں ہول سیل دُکان میں گھس کر1لاکھ20 ہزار روپے چوری کرکے رفو چکر شخص کو آدھے گھنٹے کے اندرچوری شدہ رقم سمیت گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل دُکاندار رائے خان نے واقعہ کی رپورٹ تھانہ لتمبر میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کی تھی جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیرخان مہمند کے احکامات کی روشنی میں عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لتمبر نے پولیس نفری کے ہمراہ چور کی تلاش شروع کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ارل بانڈہ کے قریب مشتبہ شخص سلیمان ولد ریحام گل سکنہ مرزا ڈیر تحصیل تنگی ضلع چارسدہ کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا۔ ابتدائی تفیتش میں ملزم نے لتمبر بازار میں واقع ہول سیل دُکان سے چوری کا اعتراف کیا اور ملزم(چور)کے قبضہ سے چوری شدہ1لاکھ20 ہزار روپے برآمد کر لئے۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف تھانہ نجیب اللہ ضلع ہری پور میںچوری کے 2مقدمات جبکہ تھانہ جرما کوہاٹ میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں