کولہی برادری کے خاندان نے دین اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکراسلام قبول کرلیا

جمعہ 15 فروری 2019 17:18

کولہی برادری کے خاندان نے دین اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکراسلام قبول کرلیا
پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء)تھرپارکرکی تحصیل ننگرپارکرکے گاں ریشموکولہی سے تعلق رکھنے والے کولہی برادری کے خاندان نے دین اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکرپنگریو کے نواحی گاں حاجی دین محمدکی جامع مسجدمیں اپنا ہندومذیب ترک کرکے اسلام قبول کرلیا نمازجمعہ کے بعد سیکڑوں نمازیوں کی موجودگی میں مسجد کے پیش امام قاری نیازاحمدسکندری نے اس خاندان کے مرداورخواتین کوکلمہ پڑھاکرمسلمان کیا اس موقع پرنومسلم خاندان کے اسلامی نام بھی رکھے گئے جس کے مطابق خاندان کے سربراہ ٹلوکولہی کااسلامی نام عبدالرحمان.کانجی مل کانام عبدالرحیم.

خاتون مرواں کانام عائشہ ویربائی کانام مریم.

(جاری ہے)

بائی کانام فاطمہ اوربچے مصری کانام اللہ ڈنو رکھاگیا نومسلم خاندان نے کہا کہ وہ مذہب اسلام کی سچائی سے متاثر ہوکر اپنی رضاخوشی سے مسلمان ہوئے ہیں اوران پرمسلمان ہونے کے لیے کسی قسم کادبانہیں ہے جامع مسجدگوٹھ حاجی دین محمد کے پیش امام قاری نیازاحمدسکندری اورموقع پرموجودنمازیوں کی بڑی تعداد نے نومسلم خاندان کودین اسلام قبول کرنے پرمبارکبادپیش کی اس موقع پرمسجداللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھی اہلیان گوٹھ حاجی دین محمد اورنمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے نمازیوں نے نومسلم خاندان کی مالی معاونت بھی کی واضح رہے کہ چندماہ قبل بھیل برادری سے تعلق رکھنے والاخاندان بھی قاری نیازاحمدسکندری کے ہاتھوں اسی مسجدمیں اسلام قبول کرچکا ہے

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں