کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 7 جون 2019 18:25

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چنگچی رکشے میں سوار افراد کرک سے بنوں جارہے تھے کہ زرخان کلہ کے مقام پر رکشہ کھائی میں گرگیا۔اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آئے حادثے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں