kعلی ظفر اور ماورہ گرین پاک بھارت میچ دیکھنے پہنچ گئے

اتوار 16 جون 2019 19:15

fمانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔کچھ ستارے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے مانچسٹر میں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پٴْرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اور وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔ انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔ اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت کا زبردست مقابلہ دیکھنے کے لیے گزشتہ روز مانچسٹر پہنچیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔ مانچسٹر پہنچنے پر ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ کیا اس سوال کا پوچھنا بنتا ہی اداکارہ نے پاکستانی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ظاہر سی بات ہے میری سپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، انشائ اللہ ہم جیت جائیں گے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں