نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکاہے، ڈی سی کرک

منگل 6 اگست 2019 16:41

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے،کشمیر میں بھارت کے جاری مظالم و بربریت کو روکنے اورکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ڈی پی او کرک نوشیر خان مومند ، انجمن تاجران کے عہدیدار ، میڈیا کے نمائندے اور طلباء نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت اور کشمیریوں کی آزادی کو دبانے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ناروا ظلم و بربریت سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکاہے لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا یاجاسکتااور انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں