کرکٹ کی دلدادہ خواتین کی جانب سے امپائرنگ کے شعبے میں بھرپور دلچسپی کااظہار

ورکشاپ میں شرکت کرنے والی خواتین قومی کرکٹ کا سرمایہ ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنیکی ضرورت ہے‘علیم ڈار

جمعرات 29 اگست 2019 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) کرکٹ کی دلدادہ خواتین کی جانب سے امپائرنگ کے شعبے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی گئی ہے ،پی سی بی امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ میں 9 خواتین امپائرز نے شرکت کیلئے درخواستیں دیں ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تین روزہ ورکشاپ میں 5 خواتین امپائرز نے شرکت کی جبکہ 2 خواتین امپائرز راولپنڈی اور 2 کراچی میں شیڈول ورکشاپ میں شرکت کریں گی۔

ورکشاپ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار سمیت انٹرنیشنل پینل امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب نے لیکچرز دئیے ۔امپائرنگ کے لئے درخواست دینے والی خاتون عافیہ امین نے کہا کہ مذہبی گھرانے سے تعلق کے باعث مجھے امپائرنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، ورکشاپ کا انعقاد ہمارے لیے مثبت رہے گا،انٹرنیشنل امپائرز کا تجربہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا، امپائرنگ یکسر مختلف شعبہ ہے، قوانین سے آگاہی حاصل کررہے ہیں، آئی سی سی پینل میں شامل ہونا خواب ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے کہا کہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والی خواتین دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، ۔یہ خواتین قومی کرکٹ کا سرمایہ ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، خواتین امپائرز جتنے زیادہ میچز سپروائز کریں گی ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں