کرک میں انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلئے 219 مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں

ووٹر اپنا اور اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں،ضلعی الیکشن کمشنرحبیب الرحمن خٹک

بدھ 27 نومبر 2019 19:27

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2019ء) کرک میں انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلئے 219 مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ووٹر اپنا اور اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہارضلعی الیکشن کمشنرکرک حبیب الرحمن خٹک نے ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ضلع کرک کے اجلاس میں کیا۔ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور خصوصاًخواتین کی جمہوری عمل میں شرکت یقینی بنانے کے لئے ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ضلع کرک کا خصوصی اجلاس زیر صدارت حبیب الرحمن خٹک ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میںمنعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، میڈیا، این جی اوز اور ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے درکار انتخابی فہرستوں کی اشاعت دسمبر کے پہلے عشرے میں کی جائے گی اور ضلع کرک میں 219 ڈسپلے سنٹرز/معائینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں تا کہ رائے دہندگان انتخابی فہرست کا تفصیلی معائنہ بروقت کر سکیںاور پتا لگا سکیں کہ انکا اور اہل خانہ کا ووٹ درست انتخابی حلقیمیں درج ہے۔

(جاری ہے)

ڈسپلے سنٹرز پر فارم 15 برائے اندراج، اعتراض کیلئے فارم 16، اور کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17 جمع کروانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ شرکاء نے 5 دسمبرکوبطور قومی رائے دہندگان کا دن منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مذکورہ دن کو جذبے کے ساتھ منایا جائے گا تا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح کو بڑھایا جاسکے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں