کرک ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کا ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ ڈی آر سی کا دورہ

جمعہ 7 فروری 2020 19:08

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند نے ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون کے ہمراہ ڈی آر سی کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈی آر سی چیئرمین عزیز اللہ خان ، لیگل ایڈوائزر ڈی آر سی ایڈوکیٹ جاوید حسن ،حاجی رب نواز، حاجی شمس الوہاب ، پروفیسر اسم جان ، کامران خٹک اور دیگر جیوری کے تمام ممبران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او کرک نے دو فریقین اور بھائیوں کے درمیان صلح کرنے پر اسلامی تعلیمات کی رو سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تم میں سے بہتر ین شخص وہ ہے جو دو بگڑے ہوئے کو ملاتا ہے اور ان کی صلح کرتا ہے اور کہا کہ دو بھائیوں کے مابین صلح کرنا سب سے بہتر عمل ہے جس کی جزا آپ کو خداوند کریم دے گا، جبکہ ڈی پی او نے ڈی آر سی کے طریقہ کار اور نو منتخب ممبران کو بحثیت ممبر ان ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام کا انتخاب مروجہ رول اور ریگولیشن کے مطابق ہوا ہے جو باعث فخر ہے کہ آپ کو عوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت عظیم لوگ ہی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آر سی کے قیام کا مقصد عوام کے تنازعات کا حل ، عدالتوں پر بوجھ کم کرنااور عوام کو بغیر مالی اخراجات اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنا ہے اور ڈی آر سی ممبران کو ہدایات کی کہ بغیر کسی تاخیر کے عوام کو سستا انصاف فراہم کیاکریں اور فریقین کی باہمی رضا مندی اور میرٹ وانصاف پر مبنی فیصلہ دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے ڈی آر سی کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اب تک کی مجموعی کاکردگی کا جائزہ لیااور جیوری ممبران کو ہدایت کی کہ کسی بھی فریقین کے مابین ان کی باہمی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا کریں تا کہ ڈی آر سی قیام کے بنیادی مقصد کا حصول ہو۔جبکہ اس موقع پر ممبران نے اپنی آرا اور تجاوز بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں