کرک ۔ڈی پی او کرک کی زیر صدارت استحکام امن کے حوالے سے کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 13 فروری 2020 20:56

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند نے استحکام امن ،جرائم کے روک تھام اور سد باب کے حوالے سے پولیس افسران کا اجلاس طلب کرکے کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میںحصوصی طور پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو مدعو کیا گیا تھا جس کے علاوہ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون اور سرکل ایس ڈی پی اوز سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او ز اورتفتیشی افسران نے شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس افسران کو مقدمات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے عوامل پر تفصیلی بریفنگ دی اور مقدمات کے اندراج اور تفتیش میں موجود کمزرویوں کی نشاندہی کرواکر بہتر کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ آپ کی تھوڑی سی کمزوری کے باعث اصل ملزمان کے سزا سے بچنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ میٹنگ کے دوران ڈی پی او کرک نے علاقائی دفاع ، امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے ،جرائم کی شرح ومجرمانہ سرگرمیوں کے روک تھام او رسد باب کے متعلق ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون وانصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ حدود میں جرائم پیشہ عناصراور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے معاشرے کے استحکام امن اور مفاد عامہ کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان پر زمین تنگ کردیںاور ایسے عوامل کو جرائم چھوڑنے یا پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور کریں ۔

اور بغیر کسی دبائو یا پریشر ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔ ایس ایچ اوز غیر قانونی گیس کنکشن کرنے والوں سمیت غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف بھی موئثر کاروائیاں کریں اور ملک وقوم کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹیں ۔

تمام ایس ایچ اوز اپنے حدود میں اہم سرکاری اور پرائیوٹ مقامات کی سیکورٹی کا خیال رکھتے ہوئے غیر رجسٹر کرایہ داروں سمیت غیر رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائیں ۔ جبکہ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے پولیس افسران کو یہ تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری سربراہی میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کیلئے کرک پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کو اپناشعار بنا کر پولیس افسران اور اہلکاران تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر قسم کی ممکن مدد اور تعاون کی فراہمی کو یقینی بنادیں ۔جبکہ میٹنگ کے دوران آنے والے پولیو کمپئین کو احسن طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں