تحصیل کرک کے علاقے لتمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 18 فروری 2020 23:50

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء)عوامی شکایات اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی نے تحصیل کرک کے علاقے لتمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خان اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مہران الیاس سمیت علاقہ مشران نے شرکت کی اور اہلِ علاقہ کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے موقع پر علاقے کے مشران نے مسائل پیش کئے جن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی نے بعض مسائل موقع پر ہی حل کرانے کے احکامات جاری کیے جبکہ کچھ مسائل کو نوٹ کرکے ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی نے جلدازجلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر لتمبر و ملحقہ علاقاجات کے عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی کا شکریہ اداکیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں