کرک ،پولیس نے معمولی تکرار پر طیش میںآکرماں بیٹے کو قتل و زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 31 مارچ 2020 19:36

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) کرک پولیس نے معمولی تکرار پر طیش میںآکرماں بیٹے کو قتل و زخمی کرنے والے ملزم ’-گنداگیر‘ کو چند گھنٹوںکے اندراندر گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شام کرک شہر کے پرانے بازار میں ذاکر عرف گنداگیر نے پیسوں کے لین دین کے معمولی تکرار پر طیش میں آکر مسماة (ر) زوجہ اسرارخان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اٴْتاردیاتھا جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکرمقتولہ کا بیٹاعدیل زخمی ہواتھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ ادھراطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک نوشیرخان مہمند نے مقامی پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اسماعیل خان اور ایس ایچ او سٹی ٓصف شریف نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپے مارنے شروع کئے۔اس دوران پولیس نے نواحی علاقے امبیری کلہ میں ملزم کے ماموں کے گھر پرچھاپہ مارکرفرار کی کوشش کرنے والے قتل و اقدام قتل کے مبینہ ملزم ذاکر عرف گنداگیر ولد اکبر زمان کو گرفتار کرلیا۔زیرحراست ملزم کو تھانہ سٹی کرک منتقل کرکے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں