کرک، ماسک استعمال نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 3 جون 2020 22:37

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کرک عبدالصمد نظمانی کہا ہے کہ دکاندار فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ورنہ روزانہ کی بنیادوں پر جرمانے جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں تحصیل کرک کے مختلف بازاروں کادورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو بازاروں میں ہجوم لگانے کی اجازت نہیں، عوامی تعاون سے موذی مرض پر قابوپاسکتا ہے، بازاروں میں کورونا وائرس کی سدباب اور بچاؤ میں سماجی فاصلے نہ رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام بلا ضرورت بازاروں میں آنے سے گریز کریں، دکانداران اور بازار آنے والے افراد ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ان کا خاندان اور دوسرے لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

انھوں نے دکانداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسک اور گلوز کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کا خیال انتہائی ضروری ہے، دکانوں میں دو بندوں سے زائد ہجوم بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں