کرک، اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد

جمعہ 21 اگست 2020 16:52

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجراء، کاغذات مال کی درستگی، رجسٹری کا اندراج، انتقال کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات و مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ عید نواز شیرانی کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد مکوڑی میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریونیو دربار میں اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ عید نواز شیرانی ، تحصیلدار بانڈہ اور ریونیو عملہ سمیت گرداور و پٹواریوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریونیو دربار میں محکمہ مال سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔اس دوران لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمعبندی ، حدبراری، درستگی ریکارڈ اورکمپنیوں کی طرف سے ادائیگی اور معاملات آراضیات سے متعلق درپیش مسائل کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ نے کئی مسائل کو موقع پر حل کر دئیے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں