ڈی پی اوکرک کے زیر صدارت پولیس افسران کا کرائم خاتمہ کے حوالے سے اجلاس

بدھ 16 ستمبر 2020 18:42

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عرفان اللہ خان کے زیر صدارت پولیس افسران کا کرائم میٹنگ منعقد ہوئی. میٹنگ میں نو تعینات ایس پی انوسٹی گیش ظاہر شاہ خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسماعیل خان، ڈی ایس پی تحت نصرتی ظاہر رحمن، ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ شوکت علی شاہ سمیت تھانہ جت کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی میٹنگ کے دوران ڈی پی او کرک عرفان اللہ خان ملٹی میڈیا کے ذریعے ضلع کرک کے پولیس افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیامیٹنگ کے دوران ڈی پی او کرک نے تھانہ جات ایس ایچ اوز کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئی.

جبکہ میٹنگ کے دوران جرائم کی شرح کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو جرائم پر مزید قابو پانے کیلئے لیزان کونسلز ممبران سے مدد لینے کے ہدایات جاری کئی. میٹنگ کے دوران ڈی پی او کرک نے پولیس افسران کو ٹاؤٹس اور معاشرے کے بڑے بڑے مگر مچھوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے ہدایات بھی دیئی. میٹنگ کے دوران ڈی پی او کرک نے کہا کہ پولیس افسران عوام کیساتھ دوستانہ رویے کو فروغ دیں اور علاقہ معززین کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اد کریں. ہر ایس ایچ او اپنے علاقہ میں منشیات فروشی میں ملوث چھوٹے بڑے عناصر کو قانون کے گرفت میں لائیں. تاکہ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں