وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت اضلاع کو دیئے گئے گندم بیگزز ناکافی پڑ گئے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:18

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت اضلاع کو دیئے گئے گندم بیگززکسانوں کیلئے ناکافی پڑ گئے‘محکمہ زراعت کا کوٹہ بڑھانیکی سفارش کے بجائے حکومت اقدامات نہ اٹھاسکی ‘تفصیلات کے مطابق حکومت نے وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے زیرانتظام ’’ویٹ پروڈکیٹویٹی اینڈانہانسمنٹ پراجیکٹ‘‘کے تخت صوبہ خیبرپختون خوا کے تمام اضلاع میںضلعی محکمہ زراعت اینڈ توسیع کے ساتھ رجسٹرڈ کو سرکاری قیمت پر کاشتکاری کیلئے کسانوں کو گندم کی فراہمی کا اعلان کیاتھا جس کے تخت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ضلعی زرعی دفاتر کو معیاری اقسام کے گندم کی فراہمی کا آغاز ہوچکاہے جس کے تخت اب تک صوبہ بھرکے تمام ضلعی دفاتر کو معیاری گندم کے 25سوبیگز فراہم کئے جاچکے ہیں جوکہ فی بیگ فی کسان پالیسی کے مطابق ضلعی دفاتر کیساتھ رجسٹرڈکسانوں میں تقسیم کیاجائیگا مگر حکومت کی جانب سے ضلعی دفاتر کو فراہم کردہ بیگزمقامی سطح پررجسٹرڈ کسانوں کیلئے ناکافی پڑچکی ہیں جس کے باعث محکمہ زراعت کے ضلعی دفاترمیں تعینات اہلکاروں کومشکلات درپیش ہیںاس ضمن میں ذرائع کاکہناہے کہ خیبرپختون خوا بھر کے تمام ضلعی دفاتر میں تعینات ذمہ داران نے حکومت کو سفارشات ارسال کرتے ہوئے بتایاہے کہ کسانوں کو وافرمقدار میں معیاری گندم کی فراہمی کیلئے ضلعی کوٹہ میں اضافہ کیاجائیگا جس کے حوالے سے حکومت تاحال کوئی اقدامات نہ اٹھاسکی اس ضمن میں جب ڈائریکٹرمحکمہ زراعت اینڈتوسیع کرک غنی خٹک کیساتھ رابطہ کیا تو اُن کاکہناتھاکہ مقامی سطح پر رجسٹرڈ کسانوں کی تعداد روزبرروزبڑھ رہی ہے لیکن وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تخت ملنی والے گندم کے بیگز کی تعداد کسانوں کیلئے ناکافی ہیں جس کے باعث محکمے کو مشکلات درپیش ہیں اسلئے حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کو درپیش اس مسئلے کو نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ مقامی کسان بروقت معیاری قسم کے گندم کی بووائی کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں