مانسہرہ،ڈاٹسن گاڑی حادثے کا شکار ،ڈرائیور جاں بحق

پیر 9 نومبر 2020 18:28

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) کرکلہ سے دربند آنے والی ڈاٹسن گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ،آٹھ خواتین سمیت 13 افرادزخمی ہوگئے۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کرکلہ سے دربند آنے والی ڈاٹسن گاڑی نمبرJ6448نریانی کٹھہ کے مقام پر بریک فیل ھونے کے پاس حادثے کاشکار ھوگئی۔

(جاری ہے)

گاڑی ڈرائیور 60سالہ مطیع الرحمن ولد میر حسین ساکنہ کرکلہ موقع پر جاں بحق ھوگیا۔جب کہ ڈاٹسن گاڑی میں سوار آٹھ خواتین سمیت 13 افراد زخمی ھوگئے۔زخمیوں میں خالد۔محمدفرید۔غلام فرید۔خان محمد۔امتیاز اوردیگرساکنان کرکلہ شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ھی مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچے۔زخمیوں کو فوری طور پر پردربند ھسپتال پہنچایا۔جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں