بھارتی منصوبوں کو بے نقاب کرنے پرانٹیلی جنس ایجنسیوں کو داد دیتا ہوں، امیرمقام

عمران نیازی سب کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، اس کو گھر بھیجنا ہوگا، صدر مسلم لیگ (ن)خیبر پختون خوا

پیر 16 نومبر 2020 22:42

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا چاہیے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو داد دیتا ہوں جنھوں نے ثبوتوں کے ساتھ بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبوں کو بے نقاب کیا۔

(جاری ہے)

کرک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بھارت دہشتگرد ہے، دنیا اس کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سب کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، اس کو گھر بھیجنا ہوگا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں