غ*مند کرکٹ کمیٹی کے وفد کی بلوچستان کرکٹ بورڈ کے ممبر شاہ دوست دشتی سے ملاقات

ّ مند میں کرکٹ کی بحالی کے لیے نقد رقم دینے کے ساتھ کھیلوں کے سامان بھی مہیا کردیا گیا

اتوار 29 اگست 2021 20:10

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2021ء) مند کرکٹ کمیٹی کے صدر وھیم بھرام رند کی قیادت میں مند کے وفد کی بلوچستان کرکٹ بورڈ کے ممبر شاہ دوست دشتی سے ملاقات، مند میں کرکٹ کی بحالی کے لیے نقد رقم دینے کے ساتھ کھیلوں کے سامان بھی مہیا کرد یا گیا ۔

(جاری ہے)

مند کے ایک وفد نے جمعرات کو تربت میں بلوچستان کرکٹ بورڈ کے ممبر اور انجمن تاجران تربت حقیقی کے سربراہ شاہ دوست دشتی سے ملاقات کرکے مند -میں کرکٹ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور ان سے کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کی اپیل کی۔

شاہ دوست دشتی نے مند میں کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کے لیے فوری طور پر بیس ہزار روپے نقد، یارڈ کھیلنے کے تمام سامان اور نیٹ کے لیے جال مہیا کردی۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے دو ٹیموں کو شرٹس فراہم کرنے کا اعلان انہوں نے وفد کو یہ یقین دہانی کرائی کہ مند میں کرکٹ کے فروغ کے لیے وہ آئندہ بھی ہر طرح کی تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں