کرک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 3 افراد جاں بحق

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:08

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق ایس ایچ او، بیٹا اور نواسہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں مقتول ایس ایچ او کا بھتیجا زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی اور مقتولین کے اہل خانہ سے بیانات لینے کا فیصلہ کیاگیا

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں