کرک ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

جمعرات 13 جنوری 2022 21:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) کرک کی ایک عدالت نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر قتل میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ پولیس کے مطابق ضلع کرک کے دیہی علاقے ارل بانڈہ میں تقریبا" دو سال قبل 20 مارچ 2020 کو راستے کے تنازعہ پر مبینہ ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کی رپورٹ مقتول اور مدعی مقدمہ عزیزاللہ نے حالت نزع میں ملزمان محمد طفیل ولد سلیم خان اور محمود الحسن ولد زیڑی گل کے خلاف پولیس تھانہ لتمبر میں درج کی تھی۔

پولیس نے دوران تفتیش قتل میں نامزد مبینہ ایک ملزم محمود الحسن کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا نامزد ملزم طفیل روپوش ہوگیا تاہم بعدازاں پولیس نے فرار ہونے والے مجرم اشتہاری طفیل کو بھی حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں ملزمان سے تفتیش کرکے ملزمان کے خلاف تمام شواہد اکٹھے کئے اور دوران سماعت عدالت میں تفتیشی افسر اور پولیس کے دیگر گواہان نے بہترین شہادت قلمبند کرنے اور پراسیکوشن کے بہترین دلائل پیش کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف جرم ثابت کردیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج تخت نصرتی (کرک) کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید اور مبلغ 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

کرک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments